اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

معروف ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت زخمی حالت میں زندہ گھر پہنچ گئے۔۔۔ اہلیہ نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹ ہونے کی تصدیق ، عادل ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے تاہم وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے ٹک ٹاک اکائونٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ان کی اہلیہ کی طرف سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ،

عدنان نے کال آئی تھی ، عادل دراصل بیہوش ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عادل کوسمجھ نہیں آئی اس نے گھر کال کر کے یہ بولا کہ عادل کی ڈیتھ ہو گئی ہے ۔ مجھے بھی اس وقت سمجھ نہیں آیا ہم اس حوالے سے کوئی ویڈیو نہیں بنا سکےکیونکہ ہم لوگ راستے میں تھے ، ابھی ہم لوگ گھر پہنچے ہیں ، الحمد اللہ ، اللہ پاک نے عادل کو نئی زندگی و ی ہے ۔ آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے عادل زندہ ہمارے بیچ موجود ہیں ۔آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے واپس زندگی کی طرف لوٹے ہیں ۔ قبل ازیں معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت جھوٹ نکلی ،کہا جارہا تھا کہ ان کی اہلیہ نے مزید فالوورز کی خاطر شوہر کی موت کی خبر کا ڈرامہ کیا ۔ ٹک ٹاک جوڑی کی حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو کو آگ بگولہ ہو گئے تھے ۔ آج منگل کے دن ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک ویڈیوفالورورز بڑھانے کیلئے شیئر کی جس میں روتے ہوئے بتا رہی تھیں کے ان کے شوہر ایک ٹرک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ا ہلیہ کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے ،انہیں کال آئی اور بتایا گیا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے ، وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔تاہم اہلیہ کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ دس لاکھ زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے ایسی جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…