منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کیلئے خوشخبری سعودی عرب کا عمرے پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب نے یکم جنوری2021 سے شہریوں کیلئے بری، بحری اور فضائی راستوں پر سفری سرگرمیوں کیلئے ٹریفک سسٹم بحال کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے شہریوں کی ہر طرح کی آمدورفت کیلئے زمینی، بحری اور فضائی راستے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کورونا ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ مملکت میں داخل ہونے کیلئے کورونا نیگٹو ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کے بغیر کسی شخص کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔زمینی ، بحری یا فضائی راستوں سے جو بھی سفر کرکے مملکت میں داخل ہوگا اس کے پاس 48 گھنٹے پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا لازمی کردیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ پرانا ٹیسٹ قابل قبول تصور نہیں ہوگا۔یاد رہے سعودی عرب میں کروناکے باعث آمدورفت کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں اور رواں سال حج بھی محدود پیمانے پر ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…