اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق موٹر وے کیس میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم وقار الحسن جس نے گرفتار ی دیدی ہے اس نے ابتدائی بیان دینا شروع کر دیاہے اور دوران تحقیقات اس نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ایک اور شخص عباس کا نام لیا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور یہ شخص وقار کا رشتہ دار ہی ہے ۔ذرائع
کا کہناہے کہ عباس کے رشتہ دار بھی اسے پولیس کے سامنے پیش کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔وقار الحسن کا کہناتھا کہ اس کا سالا عباس بھی جلد ہی گرفتاری پیش کر دے گا۔مرکزی ملزم عابد علی اپنی بیوی سمیت فرار ہے ۔یا د رہے کہ پنجاب حکومت نے واقعے میں ملوث دونوں ملزموں کی گرفتاری میں مدد دینے کیلئے پرنٹ میڈیا میں اشتہارات بھی چھپوادئیے ہیں ۔