پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ایمازون کے سربراہ مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکی قرار  فہرست میں 18نئے افراد بھی شامل،یہ کون لوگ ہیں؟جانئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی)آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ اور ارب پتی جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی امیر ترین امریکی قرار پائے ہیں۔امریکی میگزین فوربز نے رواں سال کے 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق ایمازون کے

مالک جیف بیزوس 179 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ مسلسل تیسرے سال امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 111 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 85 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم ان کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ 2.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ 275 سے 352 نمبر پر چلے گئے ہیں۔امیر ترین امریکیوں کی رواں سال کی فہرست میں مزید 18 نئے افراد شامل ہوئے ہیں جس میں زوم ویڈیو ایپلیکیشن کے سی ای او ایریک یوآن بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…