اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ایڈمنسٹریشن،فنانس اینڈ پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی کی غیر اخلاقی ویڈیووائرل،جامعہ کے ڈسٹنس لرننگ پروگرام میں دلچسپی ظاہر کرنے والی معلمہ نے دو سال سے زائد عرصہ کے بعد بالآخر معاملہ ظاہر کردیا۔
پروفیسر موصوف لیکچرر شپ دلانے کے لارے کے بدلے دو سال سے زائد عرصہ حوا کی بیٹی کو نشانہ بناتا رہا۔معاملہ سوشل میڈیا میں سامنے آنے کے بعد جامعہ کی فی میل سٹاف اور طالبات نے نائب صدر اے ایف اینڈ پی پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی کے آفس کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔نائب صدر اے ایف اینڈ پی آفس کے بائیکاٹ کے بعد جامعہ کے انتظامی امورٹھپ ہو کر رہ گئے ،جامعہ کی خواتین اساتذہ اور طالبات کا کہنا ہے کہ ایسے کردار کے حامل شخص کو جامعہ کے انتظامی امور کی سربراہی سونپنا جامعہ کی فی میل سٹاف اور طالبات کو کسی صورت قبول نہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والی حوا کی بیٹی نے اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر نبی بخش جمانی کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنا دی ہے۔ویڈیو میں پروفیسرڈاکٹر نبی بخش جمانی فیس بک ویڈیو کال پر واضح طو ر پرغیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ جامعہ حکام نے غیراخلاقی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود تاحال معاملہ کا نہ تو نوٹس لیا ہے اور نہ ہی پروفیسر موصوف کو نائب صدر اے ایف اینڈ پی جیسی اہم انتظامیہ ذمہ داری سے ہٹایا ہے۔جامعہ کی فی میل سٹاف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد
سے داکٹر نبی بخش جمانی کے آفس کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔جامعہ کے حال ہی میں صدر کا چارج سنبھالنے والے سعودی نیشنل ڈاکٹر ھزال بھی معاملہ سے آگاہی کے باوجود تاحال پروفیسر موصوف کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔آن لائن کی طر ف سے معاملہ پر موقف
جاننے کیلئے رابطہ کرنے پر جامعہ کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے اپنا فون اٹیند نہیں کیا۔اس بابت جامعہ کے ترجمان ناصر فرید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو 2014کی اور ایڈٹ شدہ ہے۔