کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 3.2فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، زیادہ اضافہ ٹماٹر، پیاز، چنے کی دال، بیسن، دال ماش، چکن، چینی، چائے اورتازہ سبزیوں کی قیمتیں میں دیکھاگیا،کھانے پینے کے اشیا کی قیمتوں میں صرف ایک ماہ کے دوران 1.2 فیصد کا اضافہ دیکھاگیا ۔تاہم اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی ایک سال میں3.2 فیصد کا اضافہ ہوا، موٹروہیکل ٹیکس37 فیصد، سلائی11فیصد، اونی تیارملبوسات 10 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ صارف قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی)کی بنیاد پر جولائی 2014سے جون2015تک افراط زر کی شرح34.5فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح عمومی بنیادوں پر جون 2015میں سال بہ سال 3.2 فیصد بڑھی، مئی میں بھی یہی شرح رہی تھی تاہم جون 2014 میں افراط زر کی شرح 8.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔مئی کے مقابلے میں جون میں افراط زر کی شرح میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں 0.8 فیصد اضافہ ہواتھااور جون 2014میں بھی افراط زر کی شرح 0.6 فیصد رہی تھی۔ بیوروشماریات کی رپورٹ کے مطابق جون میں سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 3.2 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا، دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی سال بہ سال 3.2فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔اس دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی)کی بنیاد پر افراط زر کی شرح سال بہ سال 1.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر1.0 فیصد رہی جبکہ ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) کی بنیاد پر جون میں افراط زر کی شرح میں سال بہ سال2 فیصد کمی اور ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے جون تک ایس پی آئی میں1.74 فیصد کا اضافہ اور ڈبلیو پی آئی میں 0.30 فیصد کی کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ماہانہ بنیادوں پراشیائے خوراک میں سے آلو31.72فیصد، ٹماٹر22.58 فیصد، چکن 14.91 فیصد، سگریٹ13.45 فیصد، بیسن8.32 فیصد، دال چنا 7.07 فیصد، چینی4.80 فیصد، انڈے4.28 فیصد، دال ماش 3.49 فیصد، گڑ2.98 فیصد اور کابلی چنے2.43 فیصد مہنگے ہوگئے۔تاہم تازہ سبزیاں11.11 فیصد، تازہ پھل3.11 فیصد، آٹا1.60 فیصد، چاول1.26 فیصد اور گندم 1.07 فیصد سستی ہوئی، نان فوڈ آٹمز میں سے مٹی کے تیل، موٹرفیول، سلائی، فرنیچر کی قیمتیں بڑھیں اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوراک میں سے ٹماٹر 79.61 فیصد، پیاز43.46 فیصد، دال چنا26.08 فیصد، بیسن 23.42 فیصد، دال ماش21.31 فیصد، چکن20.33 فیصد، سگریٹ 17.68 فیصد، چینی 13 فیصد، چائے کی پتی11.67 فیصد اور تازہ سبزیاں 10.31 فیصد مہنگی ہوگئیں جبکہ آلو59.12 فیصد، پکانے کے تیل11.47 فیصد، ویجیٹیبل گھی11.27 فیصد اور چاول کی قیمتوں میں 9.76 فیصد کمی ہوئی، نان فوڈ آئٹمز میں سے موٹروہیکل ٹیکس36.71 فیصد، سلائی 11.35 فیصد، اونی تیار ملبوسات10.31 اور سلائی کی سوئی اور ڈرائی سیلز10.12 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ مٹی کے تیل19.83 فیصد، موٹرفیول17.25 فیصد اور ٹرانسپورٹ سروسز6.18 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 3.2فیصد کا اضافہ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی ...
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع ...
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ...
-
5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
ٹرمپ کی غیرملکی طلبا کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
-
جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی رہنما کا تہلکہ انٹرویو ...
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
باجوڑ دھماکا،شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کو...
-
5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
ٹرمپ کی غیرملکی طلبا کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
-
جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا کلپ وائر
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی