جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بے ہودگی کی انتہا، سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک اور ڈرامہ سیریل پر پابندی عائد کر دی

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک اور ڈرامہ سیریل پر پابندی عائد کر دی، پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، مذکورہ ڈرامہ سیریل

میں سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر شدید عوامی ردعمل اور شکایات موصول ہو رہی تھیں، پیمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں مزید کہا کہ چینل کی جانب سے ڈرامہ کے سکرپٹ میں خاطر خواہ تبدیلی نہ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ ڈرامہ نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، چینل انتظامیہ کو بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ ڈرامہ کے مواد کا جائزہ لیں اور سکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائیں بصورت دیگر پیمرا آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پیمرا نے 18 اگست کو تمام چینلز کو مفصل ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور ڈراموں کے مواد کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائے جانے سے متعلق حتمی ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔ تاہم چینل انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی کو حتمی قدم اٹھاتے ہوئے ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر پابندی عائد کرنا پڑی جس پر اے آر وائی ڈیجیٹل کو فوری عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…