ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب پرایک اور ڈرون حملہ بڑی تباہی ہوتے ہوتے بچ گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا ء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے

ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پرحملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروںکے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوںکی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ادھر یمن کی سرکاری فوج نے جاری ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگست کے مہینے میں حوثی ملیشیا نے صنعا، صعدہ، الجوف اور البیضا میں حوثیوں کے 23 ڈرون طیارے تباہ کیے۔مشرقی صنعا میں مھم کے محاذ پر حوثیوں کے 11 ڈرون طیارے تباہ کیے گئے۔ البیضا میں 5، الجوف میں 6 اور صعدہ کے علاقے باقام محاذ پرحوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…