ابوجہ (این این آئی )نائیجیریا میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے متعین سفارتی ایلچیوں نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ ماہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد براعظم افریقا میں ان کے سفیر پہلی مرتبہ اس طرح کھلے عام ملے ہیں اور انھوں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب ٹی وی نے بتایا کہ
اسرائیلی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق نائیجیریا میں متعین اسرائیلی سفیر شمعون بن شوشان نے اسی ملک میں تعینات یو اے ای کے سفارت خانے کے ناظم الامور خلیفہ المہریزی کا عربی زبان میں خیرمقدم کیا ہے اور اسلامی کلمات السلام علیکم (تم پر سلامتی ہو)ادا کیے ہیں۔