ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

اپوزیشن تو چھپی رستم نکلی حکومت سے بیک ڈور رابطے ، کون سے معاملات طے کئے جارہے ہیں؟اصل خبر تواب سامنے آئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کے معاملے پر حکومت کے مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے اور اپوزیشن نے تین ترامیم ماننے کی صورت میں انسداد منی لانڈرنگ بل کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے یہ بات واضح کی ہے کہ اگر حکومت نے ان کی ترامیم مان لیں تو مشترکہ اجلاس کی بجائے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی ہوگی جبکہ مشترکہ اجلاس بلائے جانے کی صورت میں اپوزیشن کے آٹھ ووٹ زیادہ ہونگے اور اس صورت حال میں حکومت کو شکست ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حکومت کی خواہش ہے کہ مشترکہ اجلاس کی طرف نہ جانا پڑے اور ترامیم کے ساتھ نیا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے اور اس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اس لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن سے رابطے کئے ہیں اوراپوزیشن سے رابطوں کی وجہ سے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ری شیڈول کئے گئے ہیں ۔پہلے یہ اجلاس آج 7 اور 8 ستمبر کو ہونا تھے اور اب قومی اسمبلی کا اجلاس 14 اور سینیٹ کا اجلاس15 ستمبر کو ہوگا ۔اپوزیشن کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ نیب اختیارات میں اضافہ نہ کیا جائے۔

نیب کو سرکاری فنڈ میں بد عنوانیوں یا منی لانڈرنگ پر کسی بھی شہری کو بغیر ثبوت کے گرفتار کرنے سے روکا جائے،سیاست دانوں بیورو کریٹس کو بھی بغیر شواہد نیب گرفتار نہ کرے ،اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت ہماری ترامیم مان لے مشترکہ اجلاس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اسلام آباد متروکہ وقف املاک بل پر بھی اپوزیشن ترامیم لے آئی۔اس حوالے سے جب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک حکومت نے یا سپیکر نے ان سے رابطہ نہیں کیا اگر رابطہ ہوا تو پھر ہی ملاقات ہوگی اور مذاکرات ہو سکتے ہیں ،اپوزیشن نے کبھی بھی مذاکرات سے انکارنہیں کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…