اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15سے 30ستمبر کے درمیان کھول دئیے جائینگے ، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 15ستمبر سے نویں سے تمام ہائیر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے ، 22ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت
تک کلاسز کھول دی جائینگی ، 30ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائینگی ، انہوں نے یہاں واضح کیا کہ کسی علاقے میں کرونا بڑھتا ہے تو وہاں سکول بند کر دئیے جائینگے ، سکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔