جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محبت انسان سے کیا کیا کروا جاتی ہے ۔۔ تھائی بادشاہ نے بے وفا خاتون محافظ کو معاف کرتے ہوئے کیا اعزاز دے دیا؟ انوکھی داستان

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محبت میں بے وفائی کی سزا معاف ، شاہی اعزاز سے محروم خاتون کو ایک سال بعد بے وفائی سے بری کر کے واپس شاہی اعزاز سے نواز دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی باڈی گارڈ رہنے والی 35 سالہ سنینات ونگوجری پکدےکو ابتدائی طور پر جولائی 2019 میں اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کیا تھا ۔بعد ازاں اگست 2019 میں اسے

باضابطہ طور پر شاہی حیثیت پر فائز کرتے ہوئے اسے ’رائل نوبیل کنسورٹ‘ کا عہدہ دیا تھا، جو ایک طرح سے ولی عہدجیسا ہوتا ہے،تاہم بادشاہ نے کچھ ماہ بعد ہی سنینات ونگوجری پکدے پربے وفائی کا الزام لگا کر تمام اختیارات سے ہٹا دیا تھا ۔ شاہی بیان میں کہا گیا تھا کہ بادشاہ کی خاص مہربانیوں کی وجہ سے ترقی کرنے والی فوجی ملازمہ ناشکری کر رہی تھی اور شاہی عہدے کے بعد سازشیں میں ملوث ہو گئی تھی ،خاتون فوجی محافظہ کے لیے بے وفا اوردشمن جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ۔ انہوں نے بادشاہ کی بیوی سے متعلق بھی گستاخی کی۔شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فوجی محافظ نے بادشاہ کی بیوی کو ملکہ کا درجہ دینے پر بھی نالاں دکھائی دیں اور مختلف مواقع پر ان سے ’حسد‘ کرتی دکھائی دیں۔بیان میں کہا گیا تھا کہ بادشاہ کی مہربانیوں کی وجہ سے شاہی عہدہ لینے والی محافظ ملازمہ بادشاہ کی بیوی سے جلتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ ان کی جگہ وہ لے لیں۔بیان میں مختصر بتایا گیا تھا کہ محافظ خاتون کے ناشکرے پن، بے وفائی، حسد اور تلخ رویے کی وجہ سے ان سے عہدہ اور مراعات واپس لے لی گئیں۔لیکن اب تقریبا ایک سال بعد ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات واپس لے کر انہیں واپس عہدے پر بحال کردیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2 ستمبر کو

تھائی شاہی محل سے جاری کیے گئے مختصر بیان میں تصدیق کی گئی کہ سنینات ونگوجری پکدے کو واپس اپنے شاہی عہدے پر بحال کردیا گیا۔بیان میں تصدیق کی گئی کہ شاہی فرمان کا اطلاق گزشتہ ماہ 28 اگست سے ہوتا ہے اور اس وقت سے ہی سنینات ونگوجری پکدے واپس ’رائل نوبیل کنسورٹ‘ کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔بیان میں انہیں ’بے وفائی‘ یا ’سازش‘ سے بھی پاک قرار دیا گیا۔بادشاہ کی جانب سے

خاتون محافظ کو ایک ایسے وقت میں واپس شاہی عہدے پر بحال کیا گیا ہے جب کہ تھائی لینڈ بھر میں حکومت سمیت بادشاہ کے خلاف بھی مظاہرے جاری ہیں اور عوام شاہی قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن اگرچہ 2016 سے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ بنے تھے، تاہم انہوں نے والد کی وفات کے سوگ میں 3 سال بعد مئی 2019 میں باضابطہ طور پر

تخت سنبھالا تھا۔بادشاہ بننے سے قبل وہ ولی عہد تھے اور انہیں بطور ولی عہد رنگین مزاج شخص تسلیم کیا جاتا تھا۔تخت سنبھالنے کے چند دن بعد ہی انہوں نے اپنی ایک اور محافظ خاتون 42 سالہ سوتھدا ایودھیا سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دیا تھا۔تخت سنبھالے جانے کے بعد اپنی ہی محافظ خاتون سے شادی کرنے سے قبل بھی انہوں نے تین شادیاں کی تھیں اور ان کے 7 بچے بھی ہیں۔تھائی لینڈ کے بادشاہ نے

پہلی شادی اپنے خاندان کی خاتون سے 1977 میں کی جو کئی سال تک جاری رہی اور جوڑے کے ہاں 1978 میں پہلی بچی کی پیدائش بھی ہوئی۔بادشاہ کی پہلی شادی 2 دہائیوں بعد 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد بادشاہ نے ایک اداکارہ سے شادی کی۔ماہا وجیرالونگ کورن نے دوسری شادی پہلی شادی ختم ہونے سے قبل ہی 1995 میں کرلی تھی اور ان کی شادی محض 2 سال تک ہی چل سکی۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے تیسری شادی 2010 میں کی اور انہیں تیسری اہلیہ سے بھی ایک بچہ ہے، تاہم ان کی تیسری شادی بھی 2014 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ماہا وجیرالونگ کورن کی تینوں شادیاں بادشاہ بننے سے قبل ہوئی تھیں، جب کہ انہوں نے چوتھی شادی بادشاہ بننے اور تخت نشین ہونے سے کچھ دن قبل ہوئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…