ڈھاکا(این این آئی) بنگلادیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا
ہوا اور آگ بھڑک اْٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک تھی بعد ازاں وہ بھی چل بسے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا اور اسی اخراج کے باعث دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسجدکی لائٹیں بند کیں ایئر کنڈیشنر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔صوبائی حکومت نے مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور مسجد کی تعمیر نو کا حکم جاری کیا ہے۔