منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم کاکراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے ملکر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے ۔کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے۔سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کرلیا جائے۔ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے، وفاق اور صوبے نے مل کر کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کا پیکج ترتیب دیا ہے جس کے تحت کراچی میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم، سولڈ ویسٹ، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا اور سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے جو تباہی سمیت دیگر مسائل کو ایک ہی دفعہ حل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔کراچی میں مختلف اداروں کی مداخلت ہے اس لیے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے

نمٹنے کیلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہو ئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے، کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بے گھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں کسی بھی

مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے ہمیں ہر وقت فوج کی مدد درکار ہوئی ہے اسی لیئے کر اچی کے نالوں کی صفائی کی ذمہ دار ی این ڈی ایم اے کو سونپی گئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکر کورونا سے

نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی ملکر کام کریں گے۔ کراچی والوں کے لیے پینے کا پانی بڑامسئلہ ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کیساتھ سڑکوں کابھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے انہیں کراچی کی انفراسٹریکچر سے متعلق

بھی بریف کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

قبل ازیں کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی آئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…