ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

ہزاروں جانوروں کو منتقل کرنے والا بحری جہاز ڈوب گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2020 |

ٹوکیو( آن لائن )ہزاروں جانوروں کو منتقل کرنے والا بحری جہاز ڈوب گیا، عملے کے 43 افراد لاپتہ۔ طوفانی لہر کی زد میں آنے اور الٹنے سے قبل بحری جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا تھا، جاپانی کوسٹ گارڈز نے ایک شخص کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز بحیرہ شرقی چین میں سمندری طوفان کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجے میں

عملے کے 40 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ اب تک خلیج لائیواسٹاک ون سے تعلق رکھنے والے عملے کے ایک شخص کو بچالیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں میں 3 کشتیاں، 4 جہاز اور 2 غوطہ خوروں نے حصہ لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی جاپان میں واقع امامی اوشیما جزیرے کے مغرب سے 6 ہزار مویشی لے جانے والے جہاز نے ایک پریشان کن کال بھیجی تھی۔اس وقت میساک نامی سمندری طوفان تیز ہواں کے ساتھ اس علاقے سے ٹکرایا تھا۔ کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ چیف افسر سارینو ایڈواروڈو کو بدھ کی رات کو بچا لیا گیا تھا اور گزشتہ روز تک وہ حادثے میں بچائے جانے والے واحد شخص تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مویشیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 43 افراد پر مشتمل عملے میں 39 کا تعلق فلپائن، 2 کا نیوزی لینڈ اور دیگر 2 کا آسٹریلیا سے تھا۔کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سارینو ایڈواروڈو کے مطابق طوفانی لہر کی زد میں آنے اور الٹنے سے قبل بحری جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا تھا۔ جب جہاز ڈوب گیا تو عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ لائف جیکٹس لگائیں۔ سارینو ایڈواروڈو نے کوسٹ کو بتایا کہ وہ پانی میں کود گئے تھے اور بچائے جانے سے پہلے عملے کے کسی اور رکن کو بھی دیکھا تھا۔ کوسٹ گارڈ کی جانب سے

فراہم کردہ تصاویر میں لائف جیکٹ میں ایک شخص کو اندھیرے میں ساحل سمندر سے نکالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔فلپائن کی حکومت نے کہا کہ وہ عملے کی تلاش میں جاپانی کوسٹ گارڈ کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز طوفان میساک جنوبی کوریا سے ٹکرایا تھا اور تیز آندھی کے نتیجے میں جنوبی شہر بوسن میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جاپان کے جنوب میں ایک اور طوفان

ہائسن بن رہا ہے جس کے 6 یا 7 ستمبر کو کوریا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ گلف لائیو اسٹاک ون 14 اگست کو نیوزی لینڈ میں نیپئر سے 5 ہزار 867 مویشیوں کے کارگو کے ساتھ چین کے شہر تانگشن کی بندرگاہ جنگ تانگ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سفر تقریبا 17 دن میں مکمل ہونے کا امکان تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…