دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 30 اگست سے متحدہ عرب امارات میں سکولز کھول دیے گئے تھے، جس کے بعد بچوں کی تعلیم کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہو گیا۔ اب امارتی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کچھ سکولوں کے اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ اس وجہ سے جہاں جہاں سٹاف کورونا سے متاثر تھے
وہ سکول بند کروا دیے گئے ہیں اور بچوں کو بھی سکول آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اب بچوں کو آن لائن کلاسز دی جائیں گی۔ امارتی وزارت تعلیم نے طلبہ ، والدین اور سکول سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کسی میں کوروناکی علامات موجود ہوں تووہ سکول آنے سے گریز کریں۔