منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بڑے اسلامی ملک کی تاریخ میں پہلی بارعدالتِ عظمی میں آٹھ خاتون جج تعینات،حلف برداری

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتِ عظمی میں آٹھ خاتون ججوں کا تقرر کیا گیا ہے اور انھوں نے  اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔ اس طرح کویت پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے جہاں اتنی زیادہ تعداد میں خواتین کو کسی اعلی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔کویت کی

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ان خواتین سمیت عدالت عظمی میں 54 نئے جج صاحبان کا تقرر کیا گیا ہے۔کویت کی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین اور اپیل عدالت کے سربراہ یوسف المطاوع نے کہا کہ ان خاتون ججوں کے کام کا کچھ عرصے کے بعد جائزہ لیا جائے گاتاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے عرصے کے بعد ان کی کارکردگی کی جانچ کی جائے گی۔کویت کو خلیج میں سب سے کھلے معاشرے کی حامل ریاست سمجھا جاتا ہے اور یہاں بہت سی خواتین اعلی سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔تاہم بعض روایتی خاندانوں نے اب بھی اپنی خواتین کی نقل وحرکت پر سخت قدغنیں عاید کررکھی ہیں اور انھیں گھر کے کسی مرد کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔کویتی خواتین کی ثقافتی اور سماجی سوسائٹی کی سربراہ للوہ صالح الملا کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ایک طویل عرصے سے خواتین کے اعلی عدالتوں میں جج کے طور پر تقرر کے لیے جدوجہد کررہی تھی۔انھوں نے کہا کہ خاتون ججوں کا عدالتِ عظمی میں تقرر بہت ہی حوصلہ افزا اقدام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کویت میں خواتین کو 2005 میں ووٹ اور کسی سیاسی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا حق دیا گیا تھا۔اس کے چار سال کے بعد متعدد خواتین انتخاب لڑ کر پارلیمان کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…