بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے خلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی، ہمیشہ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا،عاصم سلیم باجوہ کی تمام الزامات کی سختی سے تردید، تفصیلی بیان جاری کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے چار صفحات پر مشتمل پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اہل خانہ کے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ چار صفحات بھی شیئر کئے ہیں، انہوں نے اپنے

ردعمل میں کہا کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہل خانہ کے خلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عزت اوروقارکے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک نامعلوم ویب سائٹ پر صحافی احمد نورانی نے ان کے خلاف خبر شائع کی۔صحافی نے خبر میں ان کی اہلیہ اور ان پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مجھ پر اثاثوں کی ڈکلیئریشن میں اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے سے پہلے ہی میری اہلیہ بیرون ملک اپنی تمام سرمایہ کاری ختم کر چکی تھیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ اہلیہ میرے بھائی کے کاروبار میں شریک تھیں۔میری اہلیہ نے میری 18 سال کی کل جمع پونجی سے سرمایہ کاری کی جس کی مالیت 19ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ نے بیرون ملک اس سال جون کو اپنی یہ سرمایہ کاری بھی ختم کر دی تھی۔  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے چار صفحات پر مشتمل پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اہل خانہ کے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ چار صفحات بھی شیئر کئے ہیں

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…