منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے پب جی سمیت مزید 118 چینی ایپس پر پابندی لگا دی

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے لداخ کے معاملے پر چین سے کشیدگی میں اضافے کے باعث مزید 118 ایپلی کیشنز پر پابندی لگادی جن میں بھارت بھر میں مشہور گیم پب جی بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مذکورہ چینی ایپلی کیشنز پر پابندی سے متعلق کہا کہ یہ اقدام بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، دفاع و سلامتی کے مفاد میں اٹھایا گیا۔ ٹیسنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کا ویڈیو گیم پب جی

دنیا بھر کے ٹاپ 5 اسمارٹ فون گیمز میں شامل ہے اور اب تک اسے 73 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈان لوڈ کیا جاچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں پب جی کے 5 کروڑ کے قریب فعال پلیئرز ہیں تاہم وہاں اب اس ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔بھارت کی وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس موبائل گیم پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 69 اے کے تحت دیگر ایپس کے ساتھ پابندی عائد کی گئی۔پابندی کی وجوہات کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ایپس ایسی سرگرمیوں ملوث ہیں جو بھارت کی خود مختاری اور سالمیت، دفاع، سیکیورٹی سے متعصبانہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارتی سائبر اسپیس کا تحفظ، سالمیت اورخودمختاری کو یقینی بنانے کے اقدام کے تحت کیا گیا اور اس اقدام سے کروڑوں بھارتی موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔حالیہ اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ انہیں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر صارفین کا ڈیٹا چرانے اور بھارت سے باہر سرورز پر منتقل کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سائبر کرائم نے بھی ان نقصان دہ ایپس کو بلاک کرنے کی تجاویز دی تھیںبھارت میں بلاک کی گئی دیگر ایپس میں گیمز، آن لائن پیمنٹ سروسز، ڈیٹنگ سائٹس اور سیلفیز ایڈٹ کرنے والے سافٹ ویئر بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…