منیلا(آن لائن)کورونا بحران میں فلپائنی خاتون نے جوتوں کے بدلے مرغی خرید لی ۔ وبائی وائرس کی وجہ سے لوگوں کو روز مرہ کی اشیا تک رسائی کا مسئلہ درپیش ہے۔لورین امپیریو نام کی ایک خاتون نے آن لائن اپنے جوتوں کے بدلے
ایک مرغی خریدی۔مپیریو لورین نے بچوں کے دودھ کی بوتلیں بھی ان گروپس پر تبدیل کیں اور چاولوں کے لیے بچوں کی ایک جیکٹ بھی تبدیل کی۔ان کا کہنا ہے کہ پرانی چیزیں مشکل سے لی جاتی ہیں لیکن سامان کے بدلے کھانا ملنا کافی آسان ہے۔آن لائن شاپنگ کی سہولیات فراہم کرنے والے آئی پرائس گروپ کی حالیہ تحقیق کے مطابق گوگل پر فلپائن سے ‘بارٹر فوڈ’ کے الفاظ کی سرچ مئی سے اپریل کے دوران 300 فیصد بڑھی۔ان میں سے فیس بک پر لاکھوں ممبران والے ان بارٹر گروپس کے تجزیے میں دیکھا گیا کہ لوگوں کو سب سے زیادہ تلاش اشیائے خورد و نوش کی رہی۔