جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی، نیتن یاہو کی تصدیق

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اسرائیلی پروازیں بھی سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے براہ راست یو اے ای جاسکیں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ اجازت ایسے وقت دی گئی ہے جب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں کے شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے

اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت متحدہ عرب امارات کی درخواست پردی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی اعلان کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کا ذکر کیے بغیر بتایا کہ اب اسرائیلی پروازیں براہ راست متحدہ عرب امارات جائیں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔دو روز قبل اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کی خصوصی اجازت کے بعد سعودی حدود سے ہوتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی وفود کو لے کر ابوظبی پہنچی تھی اور یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی اسرائیلی طیارے نے باقاعدہ طور پر سعودی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے 2018 میں بھارت کی ائیر لائن کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے صدر ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کشنر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد سلمان بن محمد سے ملاقات کی۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی کمرشل پرواز

کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے والے امریکی صدر کے مشیر اور ان کی بیٹی ایوانکا کے یہودی شوہر جیرڈ کشنر اماراتی شہزادوں سے ملاقات کے سعودی عرب پہنچے۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی مشیر جیرڈ کشنر کے درمیان علاقائی استحکام، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں امن، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین انصاف

اور دیرپا امن تک پہنچنے کے لئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا کہ اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کو پہلی براہ راست کمرشل پرواز کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں برادر ملک کا بہت احسان مند ہوں۔شہزادہ فیصل نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے اور جیرڈ کشنر کی ولی عہد سلمان بن محمد سے ملاقات پر سعودی موقف سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطینیوں کو اْن کے حقوق ملنے سے مشروط ہے اور اس سے قبل اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…