دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعل شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائیگی۔ سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی کے مطابق خلیفہ بن زاید آل نہیان فاونڈیشن کے
چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نہیان کے براہ راست پیروی میں خلیفہ فاؤنڈیشن سیلاب متاٹرین کی امداد کرے گی۔ انہوں نے بتایاکہ خلیفہ فاؤنڈیشن اماراتی سفارتخانہ کے ساتھ مل کر، جنوبی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 40 لاکھ درہم مالیت کا ہنگامی امدادی پروگرام نافذ کرے گی۔حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاکہ اس امدادی پروگرام کے تحت متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طور پر مستفید افراد کی تعداد 75،000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہاکہ خلیفہ فاؤنڈیشن کے ذریعہ فراہم کی جانے والی یہ ہنگامی امداد متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اور رفاہی کردار کو مستحکم بنانے کے لیے ہے۔ حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاہک اس ہنگامی امدادی پروگرام سے مختلف برادر اور دوست ممالک میں اس کے ریلیف اور ترقیاتی اقدامات کو تقویت ملے گی۔ حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاکہ جلد از جلد متاثرین کو امداد کی تقسیم اور فراہمی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے، ہنگامی امداد کے پہلے مرحلے میں جنوبی سندھ کے متاثرہ علاقوں میں ادویات، خیمے، کمبل اور کھانے کی اشیاء ک فراہمی شامل ہیں۔حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لئے انسانی تعاون سے م امارات کے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہونے کے عہد کو تقویت ملی ہے۔اماراتی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا ڈھانچہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات،
دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں روابط، ثقافتی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاہک پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے انسانی ہمدردی اور رفاہی منصوبے امارات کی انسانی بہبود کے لئے اہم قائدانہ کردار اور انسانی ترقی کیلئے اسکے کوششوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ سفیر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر مبنی تعلقات کا آغاز مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے 1967 ء میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایت پر دی جانے والی امداد کی بنیاد لوگوں کی زندگیوں اور مستقبل میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سفارت خانہ،کراچی میں قونصلیٹ جنرل کی تمام ورکنگ ٹیمیں اپنے فرائض بھر پور طور پر نبھا رہی ہیں۔