جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹام موڈی سمیت دنیا بھر کے کرکٹر زکی نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے کھیل کی تعریف

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی)سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی سمیت دنیا بھر سے کرکٹر زنے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے کھیل کی تعریف کی ہے جبکہ خواتین کرکٹرز بھی حیدر علی کی فین ہوگئیں۔۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں

مائیکل وان نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان کو کوئی سنجیدہ کھلاڑی مل گیا ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ میں نے پہلی بار حیدر علی کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہے، خوشی ہے کہ نوجوان کو موقع دیا گیا۔ڈین جونز قومی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حیدر علی کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ میں دیکھا تھا، وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہیں، آج حیدر کو انٹرنیشنل ڈیبیو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوِئی ہے۔ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے کہا کہ حیدر علی کو دیکھ کر لگ رہا پاکستان کو ایک اچھا پلیئر مل گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ حیدر علی نے شاندار اور نڈر اننگز کھیلی۔ندا ڈار نے کہا کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان ٹیم کو ایک زبردست ٹیلنٹ مل گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر ایسا گویا نے کہا کہ حیدرعلی ایک زبردست ٹیلنٹ ہیں جبکہ سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان کو بہترین بیٹسمین مل گیا۔پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہاکہ مثبت یہی ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں، وہ حیدر علی کو کھلانے کے حق میں نہیں تھے انہیں ڈر تھا کہ اتنا اچھا کھلاڑی پہلے میچ میں ناکام ہوگیا تو اس کا مستقبل خراب ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…