جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کفالت کا نظام ختم،قطر کے لیبر قوانین میں تبدیلیوں کا اطلاق ہوگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر نے اپنی لیبر قوانین میں بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں جس کے بعد وہ خطے میں پہلا ملک بن گیا جہاں تارکین وطن مزدور کے لیے ملازمتوں میں تبدیلی کے لیے اپنے آجروں (کمپنی یا مالکان)کی اجات حاصل کرنا لازمی نہیں ہوگی۔لیبر قوانین میں تبدیلی کے بعد قطر میں ملازمین بلا امتیاز کم سے کم اجرت کے طریقہ کار کو اختیار سکتے ہیں۔

قطر کے نئے لیبر قانون میں سال کے اوائل میں ایکزٹ پرمٹ کی شرط اور کفالت کے نظام کو بھی ختم کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت تارکین وطن مزدور اپنے معاہدے کے خاتمے سے پہلے نوکری تبدیل کر سکتے ہیں جس کے لیے اب انہیں اپنے آجروں سے این او سی (ناقابل اعتراض اجازت نامہ)حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ایک ہی وقت میں منظور کردہ قانون سازی کے مطابق کم سے کم ایک ہزار قطری ریال اجرت ہوگی جو سرکاری گزٹ میں قانون کی اشاعت کے 6 ماہ بعد نافذ ہوجائے گی۔قوانین کے مطابق کم سے کم اجرت کا اطلاق تمام کارکنوں، تمام قومیتوں اور گھریلو سمیت تمام شعبوں میں ہوگا۔بنیادی کم سے کم اجرت کے علاوہ آجروں کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ مزدوروں کو مناسب رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے۔قطر میں نئے لیبر قوانین کے مطابق اگر آجر اپنے ملازمین کو بہتر خوراک اور رہائش فراہم نہیں کرتا تو وہ ملازمین کو کم از کم 300 سے 500 قطری ریال الائونس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔دوسری جانب بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)نے قطر کی لیبر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر نے کہا کہ قطر نے اس عہد پر عمل کیا ہے جس سے کارکنوں کو مزید آزادی اور تحفظ ملے گا اور ساتھ ہی مالکان کو مزید انتخاب کا موقع ملے گا۔قطر کے مزدور اور سماجی امور کے وزیر یوسف محمد عثمان نے کہا کہ ان کا ملک ایک جدید اور فعال مزدور مارکیٹ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…