پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کینیڈا میں مظاہرین نے پہلے وزیراعظم کا مجسمہ گرا دیا،ویڈیو بھی وائرل

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

مونٹریال(این این آئی)کینیڈا میں مظاہرین نے وزیراعظم جان میکڈونلڈ کا مجسمہ گرا کر شدید نقصان پہنچایاہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مشتعل مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جان اے میکڈونلڈ کا تاریخی مجسمہ گرا کر سر کو مجسمے سے جدا کر دیا۔

مظاہرین میں سے کسی نے مجسمہ گرانے کی ویڈیو وائرل کردی۔کیوبک انتظامیہ نے ملک کے اول وزیراعظم کا مجسمہ گرانے کے عمل کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کیا جائے۔ تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔میک ڈونلڈ 19 سال تک کینیڈا کے وزیر اعظم رہے انفرا اسٹریکچر اور تعمیراتی پالیسیوں کے علاوہ ان کی وجہ شہرت  ریذیڈنشل اسکولوں کا نظام قائم کرنا تھا جس کے تحت ایک صدی کے دوران ڈیڑکھ لاکھ سے زائد بچوں کو گھروں سے زبردستی بورڈنگ اسکول بھیجا گیا۔گھروں سے دور ان بورڈنگ اسکول میں بہت سے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوئے اور کچھ کی موت ہوگئی۔ ان بچوں کو مادری زبان بولنے یا اپنی ثقافت پر عمل کرنے سے منع کیا جاتا تھا۔ 2015 کی سرکاری رپورٹ سے اس پورے عمل کو  کلچر کی نسل کشی قرار دیا تھا۔مونٹریال مظاہرین بھی سر جان میکڈونلڈ کے اسی اقدام کیخلاف احتجاج کر رہے تھے اور اسی وجہ سے ان کا مجسمہ زمین بوس کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…