اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

عوام تیار ی کرلے مون سون بارشوں میں شدت،سیلاب کا الرٹ جاری

datetime 31  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، بارشوں کے 6 سپیل مکمل  ہوچکے ہیں، جبکہ اس حوالے سے آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ساتویں سپیل میں مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں، مون سون کا ساتواں سپیل پیر کی شب تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ ، کشمیر اور پنجاب میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔منگل کے روز پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: چھور82، مٹھی73،موہنجودہڑو 34، ؓادین 29، ٹھٹہ 15، جیکب آباد 08، پڈعیدن 07،

لاڑکانہ، حیدر آباد 06، روہڑی 05، سکھر 04، شہید بینظیر آباد 01، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 50، بوکڑہ 16، ایئر پورٹ، گولڑہ 11، زیرو پوائنٹ 06)، منگلہ 44،جہلم 34، کوٹ ادو 23، اوکاڑہ18،سیالکوٹ (سٹی 16، ایئر پورٹ 02)، راولپنڈی ( شمس آباد 10، چکلالہ 03)،

مری 07، ساہیوال 04، گجرات 03، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02،خیبر پختونخوا: کاکول38،پشاور 10، چراٹ04، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 21 ،کوٹلی 09، راولاکوٹ ، مظفرآباد 03، بلوچستان: سبی 19،لورالائی 16،گلگت بلتستان چلاس میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب کراچی میں چار روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ کلفٹن بلاک 8 میں بجلی کی مسلسل بندش پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 روز سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، بجلی فوری بحال کی جائے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…