جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی عرب دنیا میں افراتفری پھیلا رہا ہے، اسرائیل سے معاہدہ کے بعد متحدہ عرب امارات نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے خطے میں ترکی کی مداخلت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرتے ہوئے انقرہ پر عرب ممالک میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔امارات نے سلامتی کونسل کو بھیجے مکتوب میں لکھا ہے کہ

ترکی افغانستان اور وسطی ایشیاء میں داعش کے جنگجوؤں کی آمد ورفت کا راستہ بن چکا ہے۔ اس کے بعد اب ترکی کا ہدف عرب ممالک ہیں جہاں وہ انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔بیان میں سلامتی کونسل سے کہا گیا ہے کہ ترکی شام اور عرب میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ساتھ ساتھ ان ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ لیبیا میں ترکی کی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔ا متحدہ عرب امارات نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خطرناک طرز عمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اس بات پر زور دیا کہا کہ انقرہ ایک “جارحانہ” خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ترکی اپنے جنوبی اہداف ومقاصد کے حصول کے لیے تارکین وطن کو استعمال کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…