پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی ٹی وی پر یاسر عرفات کی بیوہ نمودار فلسطینی اتھارٹی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کی بیوہ اسرائیلی ٹی وی پر نمودار، تفصیلات کے مطابق فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کی بیوہ سہا عرفات نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداران کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

اگر فلسطینی اتھارٹی نے انہیں یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو نقصان پہنچایا تو اتھارٹی کے افراد کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ سہا عرفات نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے ان کے گھرانے کے لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ان کے بھائی غابی الطویل کو جو قبرص میں فلسطینی سفیر ہیں، رام اللہ طلب کر کے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ غابی نے سفارت خانے کی عمارت میں امارات مخالف سرگرمیوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سہا عرفات نے استفسار کیا کہ کیا یہ لوگ یاسر عرفات کے گھرانے کو برباد کرنا چاہتے ہیں، ہم ان سے زیادہ طاقت رکھتے ہیں۔ اگر فلسطینی اتھارٹی کے سینئر عہدیداران نے ان کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی تو وہ ان باتوں کا انکشاف کر دیں گی جو ان کے پاس موجود یاسر عرفات کی یادداشتوں میں ان عہدیداران کے بارے میں تحریر ہیں۔ اس کا تھوڑا سا حصہ نشر کرنا ہی ان لوگوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دے گا۔ میں ان لوگوں کو فلسطینیوں کے سامنے جلا کر راکھ کر دوں گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے خاتون عہدے دار انتظار ابو عمارہ کا ہاتھ ہے۔ یہ صدر محمود عباس کے دفتر کی ڈائریکٹر ہیں۔ سہا نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اپیل کی کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کریں اس سے قبل کہ وہ اس مقصد کے لیے دنیا کے کسی دوسرے سربراہ یا رہنما کا رخ کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ دھمکیاں انسٹاگرام پر سہا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس بلاگ میں یاسر عرفات کی بیوہ نے امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد فلسطینی عوام کی طرف سے متحدہ عرب امارات سے معذرت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…