جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی عرب دنیا میں افراتفری پھیلا رہا ہے  امارات کی سلامتی کونسل میں شکایت

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے خطے میں ترکی کی مداخلت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرتے ہوئے انقرہ پر عرب ممالک میں افراتفری پھیلانے کا الزام عاید کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات نے اس بات پر زور دیا کہ

ترکی اپنے جنوبی اہداف ومقاصد کے حصول کے لیے تارکین وطن کو استعمال کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔ انقرہ ایک جارحانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔امارات نے سلامتی کونسل کو بھیجے مکتوب میں لکھا کہ ترکی افغانستان اور وسطی ایشیا میں داعش کے جنگجوں کی آمد اور راہداری راستہ بن چکا ہے۔ اس کے بعد اب ترکی کا ہدف عرب ممالک ہیں جہاں وہ انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔بیان میں سلامتی کونسل سے کہا گیا ہے کہ ترکی شام اور عرب میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ساتھ ساتھ ان ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ لیبیا میں ترکی کی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔اس تناظر میں متحدہ عرب امارات نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خطرناک طرز عمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…