وائرس سے بچائو کیلئے صرف ماسک پہننا کافی نہیں بلکہ کیا کرنا ضروری ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کر دی

28  اگست‬‮  2020

انیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے ایک چوٹی کے سائنس داں نے فزیکل ڈسٹینسنگ پر لوگوں کے عمل نہیں کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے صرف ماسک پہننا کافی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے

ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ نے کہا کہ صرف ماسک پہن کر آپ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رہ سکتے بلکہ آپ کو دوسروں سے ایک محفوظ دوری بنا کررکھنی ہوگی۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وان کیرخووے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اب فزیکل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں پر پوری طرح عمل نہیں کررہے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے ماسک پہن رکھا ہے تب بھی آپ کو کم از کم ایک میٹر یا چھ فٹ اور اگر ممکن ہوتو اس سے بھی زیادہ فزیکل ڈسٹینسنگ برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ڈبلیو ایچ او نے اس عالمگیر وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد اقدامات پر زور دیا ہے جس میں ماسک پہننا، فزیکل ڈسٹینسنگ قائم رکھنا  اور ہاتھوں کو بار بار اور پوری طرح دھونا شامل ہیں۔ماریا کیرخووے کا کہنا تھا کہ ‘صر ف ماسک پہننا کافی نہیں ہے’صرف فزیکل ڈسٹینسنگ برقرار رکھنا کافی نہیں ہے، صرف ہاتھوں کو دھونا کافی نہیں ہے۔ بلکہ آ پ کو یہ سب کچھ کرنا چاہیے۔دریں اپنا جرمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتوں نے ہائی رسک والے علاقوں سے جرمنی واپس لوٹنے والے تمام لوگوں کے لیے 14دنوں کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن نے تجویز پیش کی ہے کہ جرمنی واپس آنے والے ایسے تمام لوگوں کے قرنطینہ کے دوران پولیس کو ان پر نگاہ رکھنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…