منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کی شدت کتنی ریکارڈ کی گئی،

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5شدت ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی ۔،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

تاحال زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 شدت ریکارڈ کی گئی۔جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی ،مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پیاڑی سلسلہ تھا،گذشتہ دنوں کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ کراچی کے شمال میں آیا جبکہ زلزلہ کی شدت 3 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کراچی کے شمالی و جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ0 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز 25.31 ڈگری شمال میں طول بلد اور 67.23 ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس ضمن میں میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت انتہائی کم تھی اور آفٹر شاکس صرف زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد آتا ہے، اتنی کم شدت کے زلزلے میں نقصان نہیں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…