جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟ شاہد آفریدی بھی صورتحال پر برس پڑے

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں

انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔ سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔ صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل، صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ شاہد آفریدی نے شہر کے مختلف علاقوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں صورتحال انتہائی خراب ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…