پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی شہر دریا کی حالت پیش کرنے لگا

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر 118 ملی میٹر اور سب سے کم پی اے ایف مسرور بیس پر 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی

صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک پی اے ایف فیصل بیس پر سب سے زیادہ 118 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ صدر میں 77 ملی میٹر ، ناظم آباد میں 76.6 ملی میٹر ،گلشن حدید میں 72، موسمیات پر 71.2 اور لانڈھی میں 69.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر 68.8، جناح ٹرمینل پر 57.2 اور پی اے ایف مسرور بیس پر 50 ملی میٹر بارش ہوئی۔شہر میں ہونے والی شدید بارش نے اربن فلڈ کی صورتحال پیدا کردی ہے اور مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔بارش کے چھٹے اور طوفانی اسپیل نے کراچی کو پھر دریا بنادیا، اکثر علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں، سرجانی ٹاؤن اور نیوکراچی جیسے علاقوں کا بیڑا تو پہلے ہی غرق تھا، مگر حالیہ بارش میں ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس ، گلشن اقبال، نیا ناظم آباد، عزیز آباد، شادمان ٹاؤن، عباس ٹاؤن اور دیگر کئی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…