پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنی آدھی عمر نوازشریف اور شہبازشریف سے چندے مانگتے  گزار دی، خوشامدی وزراء شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی بعد ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے، ن لیگ حکومت پر  برس پڑی ، اہم  اعلان 

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی آدھی عمر نوازشریف اور شہبازشریف سے چندے مانگتے گزار دی ہے۔شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے جعلی حکومت کو ننگا کردیا ہے۔شہبازشریف نے نیازی حکومت کی دو سالہ نالائقیوں

اور نااہلیوں سے پردہ اٹھایاہے۔اب خوشامدی وزراء شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی بعد ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے۔مہرے،کٹھ پتلیاں اور چابے والے کھلونوں نے دو سالوں سے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔اپوزیشن رہنمائوں کے بعد اب سیاسی کارکنوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔لیگی کارکن طاہر مغل کو ایف آئی اے نے حکومت کے کہنے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا۔بزدل حکمرانوں میں کارکنوں کی تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں ہے۔ملک کو بحرانوں کی دلدل تک پہنچانے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران صاحب اگر نوازشریف کرپٹ تھے تو ان کے پاس جدہ چندہ مانگنے کیوں گئے؟عمران صاحب اگر شہبازشریف کرپٹ تھے تو ان سے نمل یونیورسٹی کی زمین کیوں مانگنے گئے؟عمران خان وہ سانپ ہے جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہیچور اور کرپٹ کے طعنے دینے والے آج خود رجسٹررڈ قراردیے جاچکے ہیں۔عمران صاحب کب تک نوازشریف اور شہبازشریف کے نام پر سیاست کرتے رہے گے۔قوم آپ کی ڈرامے بازی اور رنگ بازی سے باخوبی آگاہ ہو چکی ہے۔فصلی بٹیرے اور موسمی پرندے جھوٹ کی سیاست سے ملک کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…