لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 13سو روپے کی کمی کردی گئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت
1 لاکھ 16 ہزار 700 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 975 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں کمی کے بعد خالص چاندی کی قیمت 1 ہزار 370 روپے فی تولہ پر فروخت ہوتی رہی۔