جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یا کلک “نے پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سیٹلائٹ سروسز شروع کردی

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دبئی کی کمپنی یا کلک نے پاکستان میں جدید ترین اور تیزرفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی شروع کردی ہے۔اب بھی پاکستان کے کئی شہراور دور دراز کے علاقے انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں،تاہم اب انقلابی تبدیلی آنے کوہے۔ دبئی کی کمپنی یا کلک(YahClick) نے پاکستان میں اپنے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلےمیں ہونےوالی افتتاحی تقریب میں کمپنی کے چیف کمرشل آفیسرڈیوڈمرفی نے کہاکہ ہرپاکستانی انٹرنیٹ کی جدید اورتیزرفتارسہولت حاصل کریگا۔یا کلک پاکستان میں براڈبینڈ سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کررہی ہے،ہماری کمپنی ایک چھوٹی ڈش اور موڈیم فراہم کریگی اور صارف کوفوراً بلاتعطل ،تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آجائیگی۔یہ انٹرنیٹ سروس ہرشہر اوردیہات میں عام شخص کی دسترس میں ہوگی۔یا کللک کمپنی کی مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیائ کے 28 ملکوں میں سروسز فراہم کررہی ہے،پاکستان میں دورافتادہ اورکم ترقی یافتہ علاقوں میں کم ترین آپریشنل کاسٹ اوربڑے انفراسٹریکچر لگائے بغیر بارڈر ٹو بارڈر سٹیلائیٹ انٹرنیٹ سروس پہنچائی جائیگی۔یا کلک انٹرنیٹ سروسز سٹیلائیٹ سے منسلک ہوں گی جو راویتی طریقوں اور ٹیکنالوجی سے مختلف ہے،دور دراز علاقوں میں تیزرفتار سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی سے معاشرتی ،معاشی ،تجارتی اورتعلیمی شعبوں میں انقلابی تبدیلی آئیگی اور اطلاعات کی فراہمی راستہ آسان ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں کمپنی کے سربراہ مسعود شریف محمود کاکہناتھاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ان کی درخواست پرانٹرنیٹ سروسز فراہمی کا لائسنس جاری کردیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…