ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نیب نے نواز شریف کو لندن بھیجا نہیں تو واپس کیوں لائے؟ نیب نے نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملے سے لاتعلقی اختیار کرلی

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملے سے لاتعلقی اختیار کرلی اور موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف کو لندن بھیجا نہیں تو واپس کیوں لائے؟جیو نیوز کے مطابق نیب ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف وفاقی حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے اور واپسی کیلئے وزارت داخلہ ہی برطانوی حکومت اور انٹرپول کو خط لکھے۔نیب ذرائع کے مطابق نوازشریف کو عدالتی حکم پر نیب نے نہیں

وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نوازشریف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر چکی ہے اور آئندہ ہفتے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کارروائی کا آغاز کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی عدم واپسی کی صورت میں شہباز شریف ان کے ضمانتی بھی ہیں۔گزشتہ روز مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے بھی کہا تھا کہ شہبازشریف ، نوازشریف کے ضمانتی بنے تھے اس لئے وہ انہیں واپس لائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…