اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

ہائی سکینڈری سکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری،وزیراعظم عمران خان کا ایک اور انقلابی قدم

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد،

چیئرمین ایف بی آر و دیگر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں 40 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی، انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…