ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب کا گوادر میں 10 ارب ڈالر کی ریفائنری بنانے سے انکار

datetime 21  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں سعودی عرب آئل ریفائنری نہیں بنا رہا، اس بات کا انکشاف سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب امریکی کیمپ میں ہے، سعودی عرب نے ایک واضح پیغام میں

انڈیا سے تعلقات بہتربنانے کی خواہش کا اظہار کیا، سعودی عرب نے کہا کہ ہم امریکہ کے خطے میں مفاد کو تحفظ دیں گے، اگر آپ بھارت کی بالادستی قبول نہیں کرتے تو ٹھیک ہے، ہمارے تعلقات آپ کے ساتھ رہیں گے لیکن گرم جوشی نہیں ہوگی۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ آئے کیونکہ ہم پاکستان کی بڑی مدد کر سکتے ہیں۔ سمیع ابراہیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کی دو تین ماہ کے اندر آمد متوقع ہے، بہت بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے بہت قریب ہے، لیکن جب چین کے بلاک میں ایران شامل ہوگیا تو اس صورت میں پاکستان کس طرف جائے گا۔ خبریں ہیں کہ سعودی عرب اب گوادر میں 10 ارب کی آئل ریفائنری نہیں بنا رہا اور اس سے پیچھے ہٹتا چلا جا رہا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ پاکستان اور چین کا ایران کو سی پیک میں شامل کرنا ہے، کچھ عرصہ پہلے پاکستان اور چین نے گوادر کو سی پیک سے جوڑنے کا اعلان کیا تھا۔  گوادر میں سعودی عرب آئل ریفائنری نہیں بنا رہا،  سمیع ابراہیم نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب امریکی کیمپ میں ہے، سعودی عرب نے ایک واضح پیغام میں انڈیا سے تعلقات بہتربنانے کی خواہش کا اظہار کیا، سعودی عرب نے کہا کہ ہم امریکہ کے خطے میں مفاد کو تحفظ دیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…