ریاض (این این آئی )مسجد نبوی کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان جمعان العسیری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے پرانے حرم نبویؐ کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
ترجمان کا کہناتھا کہ پرانے حرم نبویؐ کو کھولنے کی خبر 1428ھ یعنی آج سے 13 سال پرانی ہے۔ اس وقت پرانے حرم نبویؐ نمازیوں اور زائرین کے لیے 24 گھنٹے نہیں کھولا گیا۔جمعان العسیری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ کو نماز عشا کے ایک گھنٹے بعد بند کردیا جاتا ہے اور نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھولا جاتا ہے۔ جہاں پر پرانے حرم نبویؐ میں نماز کا تعلق ہے تو وہاں صرف انتظامیہ کے افراد کو نماز ادا کرنے یا نماز جنازہ کی اجازت ہے۔العسیری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ کی انتظامیہ محکمہ صحت کی طرف سے وضع کردہ ‘ایس اوپیز’ پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ روضہ رسولﷺ پر حاضر ہونے والے مسلمان اور مسجد نبویﷺ کے نمازی کسی قسم وبا سے محفوظ سے رہیں۔