جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے کا گاڈ فادر کون؟یو اے ای کے بعد اس شخص کے نشانے پر اب کون سا اسلامی ملک ہے؟ تہلکہ انگیز انکشاف

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے بدنام زمانہ بیرون ملک خفیہ آپریشن کے ذمہ دار اداے موسادکے سربراہ یوسی کوہن متحدہ عرب امارات کیدورے اور اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد خلیجی ریاست بحرین پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوہن کو ابوظبی اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا گاڈ فادر سمجھا جاتا ہے۔ اب وہ بحرین کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے مشن پر ہیں۔

مختلف اسرائیلی اور مغربی رپورٹس میں یہ ذکر کیا گیا کہ بحرین وہ ملک ہوسکتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے بعد قابض ریاست کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرے گا۔ بحرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے کے لیے تیار کردہ صدی کی ڈیل کے نام سے موسوم منصوبے کو قبول کر چکا ہے۔امارات سے تعلقات نارمل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب موساد کے سربراہ نے خلیج میں کسی عرب ریاست کے آئندہ دورے کا اعلان کیا جس کا اس ملک کے ساتھ قبضے سے عوامی تعلقات نہیں ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل گذشتہ جون میں یہ اطلاع دی تھی کہ یوسی کوہن اپنے رہ نماؤں کو غرب اردن کے الحاق کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کی تجویز دی چکے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غرب اردن کا الحاق روک کر بعض عرب ممالک کیساتھ تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کے ساتھ اسرائیل کا امن معاہدہ کرانا اب اہم مشن ہے۔ اسرائیل کے بدنام زمانہ بیرون ملک خفیہ آپریشن کے ذمہ دار اداے موسادکے سربراہ یوسی کوہن متحدہ عرب امارات کیدورے اور اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد خلیجی ریاست بحرین پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوہن کو ابوظبی اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا گاڈ فادر سمجھا جاتا ہے۔ اب وہ بحرین کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے مشن پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…