ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نے بتایا ہے کہ حکام نے منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طریقے سے رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث ایک 8 رکنی گینگ کا پتا چلانے کے بعد اس گروپ کو کچل دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الریاض کے علاقے کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس نے 8 رکنی منی لانڈرنگ گینگ کو پکڑ لیا ہے۔ اس گروپ میں شامل 5 افراد کا تعلق
سوڈان اور تین کا سعودی عرب سے ہے۔ یہ عناصر اپنے ناموں پر رجسٹرڈ تنظیموں کے ذریعے بنکوں سے بیرون ملک رقوم منتقل کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ملزمان نے 5 کروڑ ریال کی رقوم بیرون ملک منتقل کی جب کہ ان کے قبضے سے دو کڑوڑ ریال کی رقم قبضے میں لی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کے خلاف جلد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔