بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

روسی صدر پیوٹن کے شدید مخالف اپوزیشن لیڈر کو زہر دے دیا گیا

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روسی صدر پیوٹن کے شدید مخالف اپوزیشن لیڈر کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپوزیشن لیڈر الیگزے ناوالنے کی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو زہر دیا گیا ہے جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اپوزیشن لیڈر کی ترجمان نے کہا کہ روس میں کرپشن کے خلاف مہم میں پیش پیش اپوزیشن لیڈر الیگزے ناوالنے کی دورانِ پرواز حالت خراب ہوئی جس پر پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔اپوزیشن لیڈر کی ترجمان نے الیگزے ناوالنے کی چائے میں زہر ملائے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح اپوزیشن لیڈر ماسکو سے واپس آرہے تھے اور انہوں نے صبح سویرے صرف چائے پی تھی لہذا ان کی چائے میں کچھ ملایا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ الیگزے ناوالنے اس وقت بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔تاہم اپوزیشن لیڈر کی ترجمان کا کہنا تھا کہ الیگزے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزے ناوالنے کو اومسک شہر کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق الیگزے روسی صدر پیوٹن کے شدید مخالفین میں شمار کیے جاتے ہیں اور انہوں نے روس میں کرپشن کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا جب کہ 2011کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے پر انہیں گرفتار کرکے 15 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔2013 میں بھی انہیں جعل سازی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جب کہ انہوں نے 2018 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن جعل سازی کے کیسز میں سزا کے باعث انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…