اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودیہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بلاگ میں کہا ہے کہ خبروں کے مطابق محمد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ 3 گھنٹے طویل میٹنگ کی ۔
اس میٹنگ میں محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان بھی شریک تھے جو سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع بھی ہیں،انہوں نے بعد میں آرمی چیف سے ملاقات بھی کی، لیکن اس دورہ اور ملاقاتوں سے متعلق کوئی مشترکہ اعلامیہ سامنے نہیں آیا ، ایسا تاثر ملا ہے کہ ابھی تک معاملات زیر التوا ہیں اور ممکن ہے ایک ، دو ماہ کے دوران آرمی چیف ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ کریں اور تیسری اہم چیز جس وقت سعودی عرب میں آرمی چیف کی ملاقاتیں جاری تھیں اس وقت وزیر خارجہ نے قطر کے سفیر کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ جس کی وجہ سے سعودی عرب نے سرد مہری کو برقرار رکھا ہے۔رئوف کلاسرا کا مزیدکہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی وفد کو شکایات کی گئیں کہ ترکی اور طیب اردگان جس کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کوئی بہت زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ پاکستان اس کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سے خراب ہونا شروع ہوا جب اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران عمران خان نے طیب اردوگان کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان کو ترکی اور ایران کے ساتھ نئے سفارتی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے سعودی عرب کے بلاک میں رہنا چاہیے۔