جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فلم ”سڑک ٹو” کے لیے پاکستانی گیت چرا لیا گیا

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی آنے والی فلم ‘سڑک ٹو’ کے پاکستانی گیت چرالیا گیا۔سنجے دت اور پوجا بھٹ کی ماضی کی مشہور فلم ‘سڑک’ کے سیکوئل ‘سڑک ٹو’ کا آفیشل ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس میں اس بار پوجا بھٹ کی جگہ مرکزی کردار اْن کی چھوٹی

بہن عالیہ بھٹ اور اداکارہ ادتیہ رائے کپور ادا کر رہے ہیں۔بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ سڑک ٹو ‘ کے ٹریلر کی آفیشل ویڈیو میں جو گیت شامل کیا گیا وہ پاکستانی پروڈیوسر کا نکلا ہے۔شیزان سلیم نے ٹویٹر پر اپنے چرائے جانے والے گیت اور میوزک کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے ابتدائ  میں ”سڑک ٹو” کا گیت ”عشق کمال” دکھایا جس کے بعد انہوں نے اپنے گانے کی ویڈیو اور تاریخ بھی بتائی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس گیت کی بھارتی فلم نے کاپی کی ہے ‘ربا ہو’ کے نام سے میں نے یہ گیت 2011ء  میں دوست کے لیے پروڈیوس کیا تھا۔پاکستانی فلم ساز نے یہ بھی کہا کہ اْن کے گانے کے نہ صرف بول چرائے گئے بلکہ میوزک بھی چرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اس بارے میں کیا کہتی ہے؟واضح رہے کہ فاکس اسٹار کے بینر تلے بننے والی فلم ‘سڑک ٹو’ 10 جولائی کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب یہ فلم رواں ماہ 28 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد چوری شدہ گانا فلم سے ہٹایا جائے گا یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…