ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد، صدر مملکت کے نام پیغام میں کس خواہش کا اظہار کیا ؟جانئے

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد کی پاکستان کو 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے صدرعارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔محمد بن سلمان نے صدر مملکت کے نام پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر مملکت عارف علوی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا

اظہار کیا۔دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے جمعہ کو وزیر اعلی آفس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی (Mr. Nawaf Bin Saeed Ahmed Al-Malkiy) نے ملاقات کی- سعودی عرب کے سفیر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں-دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے- سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ ،برادرانہ ،مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں-انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے-سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے-

سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے-پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے-انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کی دن رات محنت سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ آج ہم پری کورونا پوزیشن پر آچکے ہیں – وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ

پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے -یہ منصوبہ گیم چینجر ہے-لاہور کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے نیا لاہور بسانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے – ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار اس میگا پراجیکٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں – حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو

ہر ممکن سہولتیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کیا جائے گا-سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی -موجودہ حکومت نے کاروبار میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں ۔ ہماری بزنس فرینڈ پالیسیوں سے معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے -سعودی عرب کے

سرمایہ کاروں کو ون ونڈ آپریشن کے تحت سہولتیں دیں گے-سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکینے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا- انہوںنے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں-سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے اور میں آج پاکستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کر تاہوں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…