منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کیا کہیں لکھا ہے ہم غدار ہیں اور کافر ہیں اور حق صرف حکومت میں بیٹھی جماعت کو حاصل ہے،کیا ملک میں دو آئین ہیں،لیگی رہنما کارکنوں پر زہریلی گیس پھینکنے پر پھٹ پڑے

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ نیب آفس کے باہر پر امن لیگی کارکنوں پر زہریلی گیس پھینکی گئی ،کیا ملک میں دو آئین ہیں۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لاہور میں لوگ پرامن بیٹھے تھے اور ان پر زہریلی گیس پھینکی گئی،انسانی حقوق کی بات کریں ،پوری دنیا میں آنسو گیس ، لاٹھیاں چلاتے دیکھا ،کسی نے دیکھا پولیس عوام پر اینٹیں ماریں ؟ ،

اپ گولیاں ماریں لوگوں کو ، سیاسی جماعتوں کو بھی گولی ماریں ، جیل میں بھیجیں ،اینٹیں مت پھینکیں ، گولی ماریں لوگوں کو ،زہریلی گیس ایک ہی دفعہ پھینکے ،سب حقوق ایک ہی جماعت کو حاصل ہیں جو حکومت میں بیٹھی ہے ،کیا کہیں، لکھا ہے ہم غدار ہیں اور کافر ہیں اور حق صرف حکومت میں بیٹھی جماعت کو حاصل ہے،کیا ملک میں دو آئین ہیں،ایک وہ جس حق کے تحت اپ پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں سپرئم کورٹ کے باہر شلوار ٹانگتے ہیں ،پی ٹی وی پر سیاسی جماعت قبضہ کرتی ہے اور کہتے ہیں کہ بنیادی حقوق ،آئین میں شاید لکھا ہوا گا کہ یہ حقوق صرف ایک پارٹی کو حاصل ہیں ،یہ حق صرف ایک چار ماہ دھرنا دینے والی جماعت کو حاصل ہے یا فیض آباد دھرنا دینے والے کو۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک کا استحکام و ترقی چاہتے ہیں ،اٹارنی جنرل کی بات سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے ،ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ جب چاہے سندھ سے انتقام لیا جائے ،پارلیمنٹ آکر صوبوں کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے ،آئین کی تعریف بدل کر اپنی مرضی کسی کو نہیں کرنے دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کی عوام کے آنکھیں بند کرکے نہیں رکھی ہے ،غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کرینگے ،سندھی عوام کی مزاحمت کا مزہ ابھی انہوں نے چکھا نہیں ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ مصدق ملک نے کہا کہ پتھر نہ مارے گولی مارے ،شاہد انہوں نے ماڈل ٹائون واقعہ کا ذکر کیا ہے ،کسی صوبے کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی ،کراچی میں جو حالات پیدا ہوئے اس پر عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جا سکتا ،پیپلز پارٹی کے دور مین دو ماہ لاہور میں گورنر راج لگارہا ،سندھ اور کراچی کے لوگوں کی خوشحالی اور بہتری کیلئے وفاق کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…