اسلام آباد ( آن لائن ) ہائی وے ایکسپریس پر نصب کیا گیا قائداعظم محمد علی جناح کا دیو قامت پورٹریٹ شدید بارش کے باعث گر گیا ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ہونیوالی طوفانی بارش کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر نصب کیا گیا قائداعظم کا پورٹریٹ گر گیاتھا ۔ سی ڈی اے یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کی شام تک یہ پورٹریٹ دوبارہ نصب نہیں کیا جا سکا تھا ۔ دوسری جانب فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کے درمیان اسلام آباد ہائی وے
پر نصب کیاگیا قومی پرچم بھی یوم آزادی کا مہینہ شروع ہونے کے بعد ابھی تک لہرایا نہیں جاسکا ۔ واضح رہے کہ آج 14اگست ہے اور ملک بھر میں جشن آزادی جوش وخروش سے قوم منا رہی ہے ایسی صورتحال میں بانی پاکستان کا پورٹریٹ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ نصب کیا جانا ضروری تھا اور اسلام آباد ہائی وے پر نصب بلند و بالا قوم پرچم بھی ابھی تک نہیں لہرایا جاسکا جو انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔