لوگوں کا غصہ اب اُبل رہا ہے ،ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا،پرویز رشید بھی میدان میں آ گئے

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے،نہیں لگتا کہ حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی، مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا،مسلم لیگ (ن )میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے ،اس پر عمل کبھی نہیں ہوا۔ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیغ مسلم لیگ (ن )کے

سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے،مجھے نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ،یہ تبدیلی ہے کہ لوگوں کا غصہ اب ابل رہا ہے ،لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتیں جب کمزور ہوجاتی ہیں تو وہ پولیس اور ملازمین سے لاقانونیت کرواتی ہیں ،مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا ،ایک وزیراعظم کی بیٹی کی لیاقت باغ کے باہر زندگی چھین لی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ دوسرے وزیراعظم کی بیٹی کے ساتھ بھی اس طرح کا منظر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ،مریم نواز کی گاڑی پر پہلے شیلنگ اور پھر پتھروں کی بارش کی گئی ،اللہ تعالی نے مریم نواز کی حفاظت فرمائی ۔سینیٹر پرویز رشید نے مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہبازشریف کے الگ الگ دھڑوں کے تاثر کو مسترد کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ میں مسلم لیگ میں دھڑوں کی باتیں 1993سے سن رہا ہوں،مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے لیکن اس پر عمل کبھی نہیں ہوا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے،نہیں لگتا کہ حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی، مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا،مسلم لیگ (ن )میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…