پالیکلے (نیوزڈیسک)سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا تیسرا اور آخری میچ 3 جولائی سے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
سری لنکا, پاکستان کے درمیان میچ 3 جولائی سے شروع ہوگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رعونت پر بکھری ہوئی خاک
-
بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے
-
ویوین کی بیٹی کو جنم دینے کے باوجود ان سے شادی کیوں نہ کی؟ نینا گپتا نے بتا دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب متوقع؟ تاریخ سامنے آگئی
-
اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، مراسلہ جاری
-
بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے نئی شرط عائد
-
پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کابینہ سے برطرف ، نوٹیفکیشن جاری
-
سوئی سدرن نے رمضان المبارک کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا
-
آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر ، ایپل نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
-
راولپنڈی؛ شوہر کو 2 بیویوں سمیت قتل کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی، مقدمہ درج
-
پاکستان تحریک انصاف کے 3 سینئر رہنمائوں کی ضمانت منظور
-
محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
-
لاہور،ہوٹل میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی



















































